سیاسی وسماجی رہنما نواب علی بھٹی پاکستان مسلم الائنس میں شامل

132

کراچی ( پ ر ) جیکب آباد کے سماجی و سیاسی رہنما نواب علی بھٹی ‘ محمد شعبان بھٹی اور فیاض احمد نے ایک وفد کیساتھ چیئر مین پاکستان مسلم الائنس امان اﷲ خان پراچہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں کے ساتھ پارٹی میں غیر مشروط طور پر شرکت کا اعلان کیا اور پاکستان مسلم الائنس کے منشور اور سیاسی سماجی اور بین الاقوامی معاملات کے حوالے سے پارٹی کی قیادت پربھر پور اعتماد کا اظہار کیا۔