ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ ، امریکانمائش21 – 23 جولائی کو ہوگی

215

کراچی (اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں کامیاب ایگزی بیشن کرنے والے کامیاب اداریمیسے فرینکفرٹ نے کورونا وائرس کے باعث امریکا میں21جولائی کو ہونے والی ٹیکس ورلڈ نمائش کے ورچوئل انعقاد کا فیصلہ کیا ہے،یہ نمائش 23جولائی تک جاری رہے گی ۔میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندے عمر صلاح الدین نے اس ضمن میں بتایا کہ کورونا کی وباء کے باوجود اس تین روزہ اپیرل سورسنگ ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ نمائش کے موسم گرما ایڈیشن کے ورچوئل انعقاد کا فیصلہ مقامی و بین الاقوامی نمائش کنندگان کے عزم کو دیکھتے ہوئے ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ اور ارتقاء کیلئے کیا گیا،کورونا وائرس کے باعث نمائشی ہال کو ہنگامی طور پر اسپتال میں تبدیل کردیا گیا ہے اور ایسے کڑے وقت میںاس نمائش کے ورچوئل انعقاد کا فیصلہ بھی آسان نہ تھا۔انہوںنے بتایا کہ نمائش کا ورچوئل انعقاد میںوہ تمام تر خصوصیات موجود ہوں گی جو کہ ٹیکس ورلڈ کا خاصا ہے ۔