ایپکاکے تحت مراد علی چاچڑ کے لیے تعزیتی ریفرنس پیر7جولائی کوہوگا

41

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کراچی کے تحت مراد علی چاچڑ کے ایصال ثواب کے لیے پیر 7جولائی کو ایپکا ہیڈ کوارٹر گورنمنٹ بوائز سکینڈری اسکول( جامع کلاتھ) میں صبح 10بجے تعزیتی ریفرنس اورقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے ،ایپکا ایجوکیشن کو آرڈینیشن کمیٹی کے چیئرمین عمران غلام حسین نے تمام عہدیداروں اور ایجوکیشن یونٹ کے ارکان سے اپیل کی ہے محفل میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ۔