کوروناکے باوجود حفاظی ٹیکوں کاکام متاثرنہیں ہوا،عذراپیچوہو

208

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کرونا کی وبا کے باوجود سندھ میں حفاظتی ٹیکے لگانے کا کوئی پروگرام متاثر نہیں ہوا تاہم کچھ علاقوں میں عملہ کے کرونا سے متاثر ہونے کے سبب ویکسین کے عمل میں سستی واقع ہوئی تھی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو روٹین امیونائزیشن کے حوالے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میںای او سی کوآرڈینیٹر فیاض عباسی، پروگرام ڈاریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر اکرم سلطان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی وزیر صحت نے موذی امراض سے بچائو کے لیے ویکسین کے عمل کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر انہیں بتایا گیا کہ ڈبلیو ایچ او کے تعاون سے گزشتہ ماہ سندھ میں 2 لاکھ بچوں کو 10 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی۔ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھاکہ جن علاقوں میں پولیو پھلنے کا زیادہ خطرہ ہے وہاں بذریعہ موبائل یونٹ ویکسین کے کام کو متحرک کیا جائے۔ انہوں نے عوام اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو موذی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسین کے عمل میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔