مرید عباس قتل کیس میں سیشن جج پرعدم اعتمادکااظہار

203

کراچی(صباح نیوز)مرید عباس قتل کیس میں مدعی مقدمہ زارا عباس کے وکیل نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔ مدعیہ کے وکیل نے مقدمہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت نمبر 10 سے عدالت نمبر 4 میں منتقل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی۔ سیشن جج جنوبی کی عدالت نے درخواست پر فریقین کو 7 جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔ مدعیہ کے وکیل جبران ناصرایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم عادل زمان کو جس طریقے سے ضمانت دی گئی ہے وہ انصاف کے منافی ہے، ملزم عادل زمان کو 6 ماہ کے دوران ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، ملزم عادل زمان کی وجہ سے کیس تاخیر کا شکار ہے ابھی تک فرد جرم عائد نہیں ہوسکی ہے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ نے مدعیہ کے وکیل کا موقف سنے بغیر ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔