پیپلزپارٹی کرپٹ اورنااہل حکومت ثابت ہوئی، حلیم شیخ

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب! تھوڑی سی نظر کرم اپنے صوبے پر بھی کریں، سندھ کے لوگوں کو پانی نہیں مل رہا،تھر میں بچے مروا دیے،آپ نااہل اور کرپٹ حکمران ہیں سندھ کا ایک ایک محکمہ آپ کی کرپشن اور نااہلی کی مثال ہے۔ود ہولڈنگ ٹیکس وصول نہ کرنے کے اعلان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان کو غدار نہیں کہتا لیکن یہ ضرور کہتاہوں کہ مخالفت میں اتنے آگے نہ جائیں کہ واپسی مشکل ہوجائے۔ حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ قوم کے 6 ارب روپے اور 500 گاڑیاں رجسٹرڈ کرکے دبا لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست بھی کرنی چاہیے تاہم آئین سے بغاوت کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، میٹھامیٹھا ہپ ہپ ،کڑوا کڑوا تھو تھو نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ بلاول ہیلتھ الاؤنس کی بات کررہے ہیں جبکہ سندھ میںآج بھی نرسسز سٹرکوں پر ہیں ۔انہوںنے الزام لگایاکہ نفیسہ شاہ جعلی بھرتیوں میں آئی تھی۔17لاکھ کا چیک لیا اور چلی گئی۔ ان کے پیٹ میں 17 لاکھ بولتے ہیں۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدون، پی ٹی آئی رہنما و سربراہ بیت المال حنید لاکھانی، پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو، جام فاروق احمد، آغا ارسلان احمدو دیگر رہنمابھی موجود تھے۔