مائنس ون نہیں مائنس پی ٹی آئی ہونے والا ہے ، مسلم لیگ ن

115

 

اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں شاہد خاقان عباسی اوراحسن اقبال نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں مائنس پی ٹی آئی ہونے والا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہفرنڈز آف خان کی رخصتی قریب ہے ، یہ ملکی تاریخ کی کرپٹ ترین حکومت ہے، حکمران ایک سال گزرنے کے باوجود کشمیر پر تقریروں کے سوا کچھ نہیں کرسکے وزیراعظم کی انا پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے۔ لیگی رہنماؤں کاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن اور چینی کی قیمت
55 روپے پر لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے یونیورسٹیوں کی جو کٹوتی کی گئی ہے اس کی مذمت کرتیہیں، پتا چلا ہے کہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہورنے اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی شروع کردی ہے، ابھی خبر آئے گی کہ یونیورسٹیوں نے فیسیں بڑھا دی ہیں چونکہ پاکستان کی تمام یونیورسٹیوں کو اس حکومت نے مالیاتی خسارے میں دھکیل دیا ہے، پنجاب میں ایک قانون پاس کیا جارہا ہے جس کے ذریعے ہر یونیورسٹی میں حکومت اپنا من پسند چیئرمین سینیٹ سنڈیکیٹ مقرر کرے گی اور چیئرمین سنڈیکیٹ جوحکومت کا مقرر کردہ ہوگا وہ ایک پیرلل وائس چانسلر بن کر یونیورسٹیوں میں ایک نیا طاقت کا مرکز بنے گا اور اس سے سیاسی مداخلت دروازہ کھلے گا ،ہم اس گھنائونی سازش کو مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے ۔