نیب مالم جبہ ‘ بی آرٹی سمیت تمام اسکینڈلز کی تحقیقات کرے‘ صدر علوی

108

اسلام آباد(صباح نیوز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ چینی پیٹرول سمیت ہر اسکینڈلز کے ذمے داران کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،مالم جبہ ، بی آرٹی، بلین ٹری سمیت نیب کو سب مقدمات کی تحقیقات کرنی چاہییں۔ان خیالات کاصدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نجی ٹی وی کے
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ چینی پیٹرول سمیت ہر اسکینڈلز کے ذمے داران کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،مالم جبہ ، بی آرٹی، بلین ٹری سمیت نیب کو سب مقدمات کی تحقیقات کرنی چاہییں، جس کو نیب کے بارے میں خدشات ہیں وہ پٹیشن دائر کردے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس میں تمام آئینی اور قانونی تقاضے پورے کیے، میرے ادارے کے پاس آئین کے تحت کوئی انویسٹی گیشن اتھارٹی نہیں ہے، اگر کوئی ایف آئی آر کٹنی ہے تو پولیس کے پاس ہی بھیجوں گا، ایوان صدر خود ایف آئی آر درج نہیں کرے گا،میر شکیل الرحمن کے مقدمے میں انصاف ہونا چاہیے میڈیا نے عکاسی ضرور کی ہے کہ لوگوں کو پتا چلتا رہے کہ کیا ہو رہا ہے۔