بھارت: پولیس ٹیم پرحملہ 8 اہلکار ہلاک، 7 زخمی

670

کانپور: مسلح افراد نے ایک آپریشن کے دوران بھارتی پولیس ٹیم پر حملہ کردیا جس کےنتیجے میں سی او سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے علاقے کانپور میں پولیس کی ٹیم پر ایک آپریشن کے دوران مسلح افراد نے حملہ کردیا جس میں سی او سمیت 8 پولیس اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

آپریشن میں کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ اتر پردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق وکاس دوبے نامی شخص اور اس کے ساتھیوں نے گھروں کی چھتوں سے پولیس ٹیم پر گولیاں برسائیں۔ اس حملے کے بعد انہوں نے پولیس کے اسلحے بھی لوٹ لئے۔

وکاس اور اُس کے ساتھی جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تاہم پولیس نے ریاستی سرحدوں کو سیل کردیا ہے۔