پولیس والے نے ٹھک ٹھک گولیاں چلائیں اور بڑے پاپا مر گئے

189

سری نگر (صباح نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شخص کے پوتے عیاد کی ایک اور وڈیو وائرل ہوئی ہے۔اپنی وائرل تصاویر اور وڈیوز سے دنیا کو لرزانے اور 3 سالہ شامی بچے ایلان کردی کی یادیں تازہ کرنے والے کشمیری بچے عیاد جہانگیر نے اپنے داداکی ہلاکت کے لیے بھارتی نیم فوجی سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کو ذمے دار ٹھیرایا ہے۔تین سالہ عیاد
نے اپنے گھر میں ایک رشتہ دار خاتون کو بتایا کہ ‘پولیس والے نے ٹھک ٹھک گولیاں چلائیں اور بڑے پاپا مر گئے’۔ عیاد اور مذکورہ خاتون کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ایک20سیکنڈ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔