عبدالغفور حیدری کی منور حسنؒ کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت

121

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ و جمعیت علما اسلام (ف )کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مرکزی رہنما قاری عثمان ، نائب امیر صوبہ سندھ مولانا عبدالکریم عابد کے ہمراہ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر صاحبزادے سید طلحہ حسن ، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیر مسلم پرویز سے ملاقات واظہار تعزیت کیا، مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اس موقع پر عبدالغفور حیدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید منور حسن مرحوم بڑے مدبر
اور تحریکی سوچ کے آدمی تھے ، مختلف ادوار میں ہم نے مل کر تحریکیں چلائیں ، امیر جماعت اسلامی پاکستان کی حیثیت سے انہوں نے بہت اچھے فیصلے کیے ، انہوں نے تاریخ رقوم کی ہیں ، آج وہ ہم میں نہیں ہیں ، لیکن آج بھی ان کے لاکھوں چاہنے والے اور مداح موجودہیں ۔