پی ایس ایکس حملہ: سلامتی کونسل کی مذمت، ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

737

نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

سلامتی کونسل میں مذمتی بیان کا مطالبہ چین کی جانب سے کیا گیا تھا جب کہ بھارت نے بیان کو رکوانے کی بھرپور کوشش کی۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایکس پر حملہ، 4 دہشت گرد ہلاک، 5 سیکورٹی اہلکار شہید

واضح رہے کہ بھارت کی منفی سفارتکاری کے باوجود اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی پی ایس ایکس پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کر چکے ہیں۔

سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں شہدا کے لواحقین اور حکومتِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس حملہ بھارت نے کرایا: وزیراعظم عمران خان

سلامتی کونسل نے دہشت گردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لانے پر زور دیا۔

سلامتی کونسل نے مذمتی بیان میں کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

سلامتی کونسل کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر مذمتی بیان کی حمایت کی۔