مہران یونیورسٹی، 870  طلبا و طالبات کیلئے اسکالرشپ رقم جاری

1824

جامشورو: مہران یونیورسٹی آف انجیئرنگ اینڈ ٹیکنالاجی جامشورو کی انتظامیہ نے کورونا کے بعد پیدا ہونے والے معاشی حالات کو نظر میں رکھتے ہوے 870 طلبا و طالبات کیلئے اسکالرشپ کی رقم جاری کردی۔

   مہران یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفیس کےفو کل پرسن  ڈاکٹر عامرمحمود سومرو  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا ہے کہ  یونیورسٹی انتظامیہ نے کورونا کے بعد پیدا ہونے والے معاشی حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے مختلف شعبہ جات کے 870 طلبا و طالبات کو اسکالرشپ جاری کی گئی ہے۔

طلباء کو دو حصوں میں 250 مستحق طلبا و طالبات  شامل ہیں جبکہ 620 طلبا کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی میرٹ اسکالرشپ دی گئی ہے۔