پی ایس ایکس حملہ، ہلاک دہشتگرد کے لواحقین کراچی پہنچ گئے

562

کراچی: پاکستان سٹاک ایکس چینج پر حملے میں ملوث دہشتگرد سلمان کے اہلخانہ اُس کی لاش لینے کیلئے کراچی پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک دہشتگرد سلمان کے اہلخانہ اس کی لاش لینے کراچی پہنچ گئے ہیں تاہم حکام نے لاش دینے سے انکار کردیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے واقعے میں ملوث تمام دہشت گردوں سے متعلق قانونی کارروائی کی جائے گی جس کے بعد لاش کو اہلخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سلمان کے لواحقین میں خالہ اور بہن شامل ہیں جن سے حکام نے سلمان نے شناختی دستاویزات طلب کرلئیے ہیں ۔