حج واجبات کی واپسی شروع

419

حج2020 ءکے لیے تمام درخواست گزاروں کے حج واجبات کی واپسی آج سے ملک بھر کی نامز دبینکوں سے  شروع ہوگئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تمام درخواست دہندگان کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جارہاہے، درخواست گزار نقد رقم وصول کرنے کے لیے ذاتی طور پر جبکہ گروپ لیڈر چیک کے ذریعے رقم وصول کرنے کے لیے گروپ ارکان کی تمام اصلی دستاویزات ساتھ لائیں۔ رقوم کی واپسی میں مشکل کی صورت میں 0519208465پر اکاﺅنٹ آفیسر ریفنڈسے رابطہ کیاجاسکتاہے۔