اپوزیشن کیخلاف انتقامی ہتھکنڈے استعمال کرنا حکومت کا ایجنڈا ہے، رانا ثنااللہ

807

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ اپوزیشن کیخلاف انتقامی ہتھکنڈے استعمال کرنا ہی حکومت کا ایجنڈا ہے، یہ مافیاز کی حکومت  ہےجس نے عام آدمی کا جینا مشکل کردیاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  رانا ثنااللہ  نے کہاکہ حکومت انتقام کے ایجنڈے پر چل رہی ہے ، پی آئی اے پہلےہی سسک رہی تھی ، انہوں نے اٹھا کردفن کردیاہے، حکومت بتائے کہ آٹا ، چینی اور پیٹرول بحران کیا پچھلی حکومت کی وجہ سےہیں؟ چینی بحران کیا ن لیگ کی حکومت نے پیدا کیا؟

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قومی یکجہتی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، ملک کو اس دلدل سے نکالنا کسی ایک پارٹی کا کام نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ملک کو اس دلدل سےنکالنا ہوگا، جس کے لیے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا جائےگا۔