کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن کا کل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

453

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن نے کل سے تمام دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

کراچی الیکٹرانکس ڈیلرزایسوسی ایشن کےعہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل سے کراچی کی تمام دکانیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن اب ناقابل برداشت ہے اب تاجر سخت مزاحمت کریں گے، لاک ڈاؤن ختم ہوناچاہیےتاجروں کی ایک بڑی تعداد دیوالیہ ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کے باعث سندھ حکومت نےصوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا 2 جولائی تک کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں اب مزید 2 ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔

 نوٹیفکشن کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسمارٹ  لاک ڈاؤن کی مدت 15 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہال، تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس بند رہیں گے جبکہ ہوم ڈیلیوری سروس رات 11 بجے تک  ہوسکے گی۔

نوٹیفکشن مزید کہا گیا ہے کہ کاروباری مراکز اور دکانیں شام 7 بجے بند کردی جائیں گی جبکہ میڈیکل اسٹوز عوامی سہولت کیلئے کھلے رہیں گے۔