نئے نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کے لیے بڑا قدم ہے: وزیراعظم

441

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظرمیں ماحول کا تحفظ بہت ضروری ہے، 15 نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کے لیے بڑا قدم ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نے منصوبے کے اجرا کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا اہم منصوبہ ہے، نیشنل  پارک  بنانے سے بے روزگار افراد کو روزگار ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں مری اور گلیات بلتستان کو تباہ ہوتے دیکھا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے، ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، سیاحتی علاقے کھولنے سے پہلے ان کے لیے قوانین ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم گائیڈ لائنز دیں گے کہ کیسے نیشنل پارکس کو محفوظ بنانا ہے۔