ٹیکس جمع کرنےکے انکارپروفاق سندھ حکومت کے خلاف ایکشن لے سکتی ہے،گورنر سندھ

525

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت وفاقی ٹیکس جمع کرنے سے انکار نہیں کرسکتی، لگتا ہے سندھ حکومت وفاق کے ساتھ نہیں چلنا چاہتی ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  عمران اسماعیل نے کہاکہ آرٹیکل 149کے تحت وفاق براہ راست ایکشن لے سکتاہے، سندھ حکومت کا ٹیکس جمع نہ کرنے کا فیصلہ وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان ٹکراؤکے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کے فیصلے سنجیدہ محرکات ہوسکتے ہیں،وزیر اعلی سندھ کو ایسا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا، وزیر اعلی سندھ کے مشیر ان کو غلط مشورہ دے رہے ہیں،تمام صوبوں کو وفاق کے ساتھ مل کر چلنا چاہیے۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق اس وقت بہترین معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے،وفاق کو معاملے پر حتمی فیصلہ کرنا پڑے گا،وفاق نے مشکل حالات میں ہدف سے زائد ٹیکس جمع کیا۔