اٹلی: داعش کی مالی معاونت کیلئے ادویات کی اسمگلنگ کا انکشاف

694

روم: اٹلی پولیس نے سیلرنو کی بندرگاہ میں کنٹینرز سے کروڑوں قوت بخش ‘کیپٹاگون ‘ گولیاں برآمد کرلیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کی پولیس نے سیلرنو کی بندرگاہ میں چھاپہ مارا اور کنٹینزرز سے 1 ارب ہورو کی مالیت کی کروڑوں قوت بخش کیپٹاگون دوا کی گولیاں ضبط کرلیں۔

تحقیقات کے مطابق گولیاں کیپٹاگون دوا کی نقل ہیں جن میں ایمفیٹامین شامل ہوتا ہے جو کہ تحرک میں کمی اور نیند کی خرابی کے شکار افراد کو دی جاتی ہے تاہم تاہم لت میں مبتلا کردینے کی خاصیت کی وجہ سے اس دوا کا استعمال غیر قانونی قرار دیا جاتا ہے۔

تحقیق میں مزید انکشاف کیا گیا کہ یہ نقل شدہ گولیاں شام میں تیار کی گئی ہیں تاکہ ان کو فروکت کر کے حاصل شدہ رقم سے داعش کی مالی معاونت کی جاسکے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ‘کیپٹاگون ‘ نامی قوت بخش دوا کی یہ نقل مبینہ طور پر شام میں تیار کی گئی ہیں تاکہ اس کی فروخت سے داعش کی مالی مدد کی جاسکے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ اور افریقا میں جنگجوؤں  کو متحرک اور اُن کی لرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اس دوا کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔