ملک میں کورونا سے مزید 78 اموات، مجموعی تعداد 4473 ہوگئی

463

ملک میں کورونا وائرس تاحال بے قابو، 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 78 اموات ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 17 ہزار 809 جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 473 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک لاکھ 4 ہزار 694 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں 13 ہزار 82، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 511، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 135 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 128 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 4 ہزار 339 کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 13 لاکھ 27 ہزار 638 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔