موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا، آرمی چیف

817

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےکراچی ہیڈ کوارٹرز  کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف کو اندورنی سیکیورٹی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  کراچی کے دورے پر آرمی چیف نے  افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے حملہ ناکام بنانے پر اسیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں امن کے لیے سیکیورٹی اداروں کی کوششیں قابل ستائش ہیں، موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنا ہوگا۔

آرمی چیف نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹر کابھی دورہ کیا ، جہاں انہوں نے نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے اور شہدا کے لیے دعا بھی کی۔

آرمی چیف نے  گیر یژن ، ہیلتھ اور فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نےکراچی فارمیشن کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہا۔