وزیراعظم کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ اہم ہے: فواد چوہدری

973

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکلنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا صوبائی فنانس ایوارڈ نافذ کرنے کا فیصلہ انتہائی اہم ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے تمام صوبوں میں منظم طریقے اور سیاسی تفریق کے بغیر کام یقینی بنانے کے لیے صوبائی فنانس کمیشن کو فعال کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اسی سلسلے میں فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی فنانس کمیشن کے تحت اضلاع اب اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز کے لیے صوبائی حکومتوں کے محتاج نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی وسائل حصہ آئینی فارمولے کے مطابق تقسیم ہوں گے یہ بنیادی اصلاحات کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہے۔

فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں وفاقی کابینہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔