وزیراعظم آج ملک بھر میں 15 نیشنل پارک منصوبے کا افتتاح کریں گے

543

وزیراعظم عمران خان آج ملک بھر میں 15 نیشنل پارک منصوبوں کا افتتاح جب کہ اسلام آباد کے 4 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں 4 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اسلام آباد میں راول ڈیم انٹر چینج، کورنگ پل، پی ڈبلیوڈی انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ جب کہ مختلف سیکٹرز میں انفرااسٹرکچر منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت کے چاروں میگا پروجیکٹس پر 2 ارب روپے زیادہ لاگت آئے گی۔ چاروں منصوبوں کے سنگ بنیاد کی تقریب آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی جہاں وزیراعظم مہمان خصوصی ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم آج ملک بھر میں 15 نیشنل پارک منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق ہر صوبے میں ایک نیشنل پارک بنایا جائے گا جب کہ ملک میں نیشنل پارکس سروس بھی قائم کی جائے گی۔

نیشنل پارکس سروس میں 5 ہزار لوگوں کو براہ راست نوکریاں ملیں گی۔ منصوبے کے تحت بعض پارکس میں جنگلی حیات کو بھی تحفظ ملے گا۔

نیشنل پارکس منصوبے میں تفریحی مقامات بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی جائےگی۔