بدین : انتظامیہ کی عدم توجہ ، اسٹیشن تباہی کا شکار، سرکاری اراضی پر قبضہ

289

بدین (نمائندہ جسارت) انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ریلوے اسٹیشن تباہی کا شکار،ریلوے کے پلاٹوں پر قبضہ،مافیانے دستاویزات بنواکر پلاٹ فروخت کر دیے ،بدین شہر میں 1901ءمیں بننے والاریلوے اسٹیشن انتظامیہ اور حکومت کی عدم توجہ کے باعث تباہ حالی کاشکار ہوچکاہے جبکہ ٹرین میں سفر کے دوران سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث بدین اور اس کے آس پاس کے لوگوں نے ٹرین میں سفرکرنا چھوڑ دیا ہے،ریلوے اسٹیشن کی عمارت کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت عمارت کے گرنے کا
خدشہ ہے جس کے باعث اسٹیشن پر رہنے والا عملہ شدید خوف میں مبتلا ہے ،13 سال قبل وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹیشن اور رہائشی کوارٹرز کی مرمت اور نئی تعمیرات کے لیے کروڑوں روپے کا اعلان کیا گیا تھاملنے والی کچھ رقم بھی انتظامیہ کی مہربانی کے باعث کرپشن کی نظر ہوگئی ۔اسٹیشن کے قریب ریلوے کی سینکڑوں ایکڑ اراضی پرقبضہ ہوچکا ہے ، وہاں پکے مکانات اور مویشی باڑے قائم کردیے گئے ہیں اور باقاعدہ ایک وسیع اراضی پر علاقہ بن چکا ہے۔دوسری جانب ریونیو افسران کی ملی بھگت سے ان مکانات کے دستاویزات بھی بن چکے ہیں اور قبضہ مافیا کو مالکانہ حقوق بھی مل چکے ہیں۔