حیدرآباد:مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا پہلا یوم تاسیس منایا گیا

277

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سندھ کی جانب سے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا پہلا یوم تاسیس منایا گیا اس سلسلے میں مقامی کلب لطیف آبادمیں تنظیم کی سالگرہ کی تقریب منعقد کی گئی جس کی قیادت انجمن تاجران سندھ کے صدروقار حمید میمن کر رہے تھے جبکہ تقریب میں40سے زایدتاجر تنظیموں کے ذمے داران و عہد یداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان اعزازی چیئرمین انجمن تاجران سندھ محسن میمن سمیت انجمن کے دیگر عہد یداران نے سالگرہ کا کیک کاٹا اوریوم تاسیس کی مبارکباد دی ،تقریب میں انجمن تاجران حےدرآباد کے صدر علی رضا آرائیں ،سینئر نائب صدر حاجی سلیم جاوید،جنرل سیکرٹری امجد آرائیں،تحصیل لطیف آباد کے سرپرست اعلیٰ اشرف منا ،تحصیل قاسم آباد کے سرپرست اعلیٰ محبوب علی ابڑو،نائب صدر تقی شیخ،انجمن تاجران لطیف آبادنمبر8مارکیٹ کے رضوان احمد ،بلدیاتی چیئرمین انجمن تاجران سندھ ضلع حےدرآباد عامر احمد صدیقی ودیگر نے شرکت کی،تقریب میں ڈی آئی بی انچارج جنید عباسی نے خصوصی شرکت کی جبکہ انجمن تاجران سندھ کے عہد یداران نے بھی اظہارِ خیال کیا اور تنظیم کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔