حیدرآباد،بجلی کی طویل بندش،کاروبار ٹھپ،شہری پریشان

205

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو کی جانب سے اعلانیہ وغیر اعلانیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ‘ بجلی کی آنکھ مچولی کے باعث شہریوں کے لاکھوں روپے کے برقی آلات جل گئے۔حیدرآباد میں حکومت کے واضح احکامات کے باوجود حیسکو کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے شہر کے تجارتی مرکز‘ ریشم بازار‘ کھوکھر محلہ‘ گول بلڈنگ‘ رسالہ روڈ‘ لیاقت کالونی‘ سخی پیر‘ گاڑی کھاتہ‘ مکی شاہ سمیت دیگر علاقوں میں 6 گھنٹے سے زاید اعلانیہ‘ اور ہر آدھے گھنٹے بعد کچھ دیر کے لیے بجلی کی آنکھ مچولی نے پریشان کرکے رکھ دیا ہے کاروبار ٹھپ جبکہ شہریوں اور اخبارات کے دفاتر میں کمپوٹر‘ٹی وی‘فریج‘ یوپی ایس سمیت دیگر سامان خراب ہوگیا جس پر ان میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو میں کسی اہل اور تعلیم یافتہ افسر کو مقرر کیاجائے ،شہریوں نے حیسکو کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے فوری طو رپرحیسکو کا قبلہ درست کریں ۔