بدین : انتظامیہ کی عدم توجہ ، اسٹیشن تباہی کا شکار، سرکاری اراضی پر قبضہ

257

بدین (نمائندہ جسارت) انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث ریلوے اسٹیشن تباہی کا شکار،ریلوے اراضی پر قبضہ، مافیانے دستاویزات بنواکر پلاٹ فروخت کر دیے، بدین شہر میں 1901ء میں بننے والاریلوے اسٹیشن انتظامیہ اور حکومت کی عدم توجہ کے باعث تباہ حالی کاشکار ہوچکاہے جبکہ ٹرین میں سفر کے دوران سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث بدین اور اس کے آس پاس کے لوگوں نے ٹرین میں سفرکرنا چھوڑ دیا ہے،ریلوے اسٹیشن کی عمارت کی حالت انتہائی خستہ ہوچکی ہے اور کسی بھی وقت عمارت کے گرنے کا خدشہ ہے جس کے باعث اسٹیشن پر رہنے والا عملہ شدید خوف میں مبتلا ہے۔