ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ FPCCI کی پاک یو اے ای بزنس کونسل کے لیے چیئرمین مقرر

408

کراچی(اسٹاف رپورٹر )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر انجم نثار نے ملک کے نامور صنعتکار ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو FPCCI کی پاک یو اے ای بزنس کونسل کا 2020ء کے لیے چیئرمین مقرر کیا ہے۔ پاک یو اے بزنس کونسل میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی اہم کمپنیوں کے سربراہان ممبرز ہیں۔ ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ 8 ڈائریکٹرز کے ساتھ کونسل کے حالیہ انتخابات میں بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ پاک یو اے ای بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز پر منتخب ہونے والے دیگر ڈائریکٹرز میں ثاقب فیاض مگوں، عمیر اعظم، محمد اشرف قادری، اسد فیکٹو، خالد مسعود، زبیر حیدر شیخ، حاجی محمد رفیق پردیسی اور مقصود ناز شامل ہیں۔ اختیار بیگ متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 35 سالوں سے کاروبار کررہے ہیں اور متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ حکومتی و کاروباری شخصیات سے اُن کے اچھے روابط ہیں جس کے باعث انہوں نے متحدہ عرب امارات سے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری حاصل کی ہے اور 1998 سے 2008ء تک متحدہ عرب امارات، پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والا ملک ڈکلیئرڈ ہوا۔ ڈاکٹر بیگ گزشتہ کئی سالوں سے پاک یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن میں پاکستان کے نجی شعبے کی نمائندگی کررہے ہیں۔