بینک تعطیل کے باعث بدھ کو انٹر بینک کرنسیوں کی لین دین بند رہی

193

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )بینک تعطیل کے باعث بدھ کو انٹر بینک کرنسیوںکی لین دین بند رہی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں2روپے ،سعودی ریال 20پیسے ،یوے ای درہم کی قدر میں15پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یورو کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کوبینک تعطیل کے باعث کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 167.80روپے اور قیمت فروخت168.30 روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید185روپے سے گھٹ کر184.50روپے اور قیمت فروخت 187 روپے سے گھٹ کر186.50روپے ہوگئی۔