مرکنٹائل ایکس چینج میں 12.6ارب روپے کے سودے

349

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس انڈیکس 4,417کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز، ا نرجی اور کوٹس کے12.6ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 14,504 رہی۔سب سے زیادہ سود ے سونے کے ہو ئے جن کی مالیت 7.566 ارب روپے رہی جبکہ این ایس ڈی کیو کے سودوں کی مالیت 1.232 ارب روپے،کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.088 ارب روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 944.244 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 797.837 ملین روپے رہی۔