کورونا وائرس،ا سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز منسوخ

382

ایڈن برگ (جسارت نیوز) اسکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز کورونا وائرس کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے بورڈز کا سیریز کے حوالے سے 29 جون کو ایڈنبرگ کے دی گرینج میں اجلاس ہونا تھا، لیکن اسکاٹ لینڈ میں کرکٹ کی تمام سرگرمیاں کم سے کم یکم جولائی تک معطل ہیں۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ میں محدود اوورز کی سیریز سے قبل اسکاٹ لینڈ میں کھیلنا تھا، جس کے لئے نئی تاریخوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے لیکن آسٹریلوی ٹیم اگر انگلینڈ کے خلاف کھیلنے کے بعد اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کے خلاف سیریز کو دوبارہ ترتیب دینے کو کہے تو یہ نہیں ہو گا۔ کرکٹ اسکاٹ لینڈ کے چیف ایگزیکٹو، گو میکے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب تک کورونا وائرس ہم سب کے لئے مایوس کن خبر ہے ، ہم نے تمام امکانی آپشنز کی کھوج کی ہے اور یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اب یہ ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ اسکاٹ لینڈ میں کم از کم یکم جولائی تک کرکٹ کی تمام تر سرگرمیاں معطل ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ گورننگ باڈی کے مطابق جن شائقین نے ٹکٹ خریدے ہیں انکو واپس کر دیے جائیں گے۔