اسلام آباد: تجاوزات کی آڑ میں قدیم مساجد شہید کی جانے لگیں

824

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)نے مندر کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی دینے کے بعد تجاوزات گرانے کے نام پر اسلام آباد کی قدیم مساجد کو شہید کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی آڑ میں تجاوزات گرانے کے نام پر سی ڈی اے کی سربراہی میںضلعی انتظامیہ ، وفاقی پولیس اور انفورسمنٹ نے23 سال پرانی توحید مسجد کو جزوی طور پر شہید کر دیا ہے، مسجد انتظامیہ کی جانب سے دستخط شدہ سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ سے نشاندہی رپورٹ مانگنے پر ڈی سی سی ڈی اے خاموش ہوگئے، بدھ کے روز سی ڈی اے کے ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ ، سی ڈی اے انفورسمنٹ اور وفاقی پولیس نے ماڈل ٹاون ہمک کہوٹہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے نام پر23 سالہ قدیم مسجد توحید کو جزوی طور پر شہید کر دیا، سی ڈی اے نے مذکورہ آپریشن کے دوران موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے تاہم اس موقع پر مسجد انتظامیہ کی جانب سے جب ڈی سی سی ڈی اے سے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے شعبہ ریونیو کی دستخط شدہ سروے رپورٹ کی کاپی طلب کی گئی تو انہوں نے کاپی دینے کے بجائے دھمکی آمیز لہجے میں انفورسمنٹ کے عملے کو حکم دیا کہ گرا دو مسجد کو کاپی میں انہیں دے دوں گا ۔