بالاکوٹ میں چوٹ کھانے کے بعد بھارت تلملا رہا ہے، شیریں مزاری

417

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہبالاکوٹ میں چوٹ کھانے کے بعد بھارت تلملا رہا ہے ، بھارت نے پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کرنا شروع کردیے ہیں اور فرانس سے رافیل طیاروں کی جلد فراہمی کی درخواست کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بھارت نے فرانس سے رافیل طیاروں کی جلدفراہمی کی درخواست کی، چین کے ہاتھوں ذلت کے بعد طیاروں سے چین بھارت تعلقات کی نوعیت نہیں بدلے گی، واضح ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف ہتھیارجمع کررہا ہے، بالاکوٹ میں چوٹ کھانے کے بعد بھارت تلملارہا ہے۔