سنتھیارچی کیخلاف کارروائی، وزارت داخلہ سے جواب طلب

195

اسلام آباد (آن لائن) ویزا قواعد کی خلاف ورزی پر امریکی خاتون سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزارت داخلہ سے 3 جولائی تک جواب طلب کرلیا، عدالت نے متفرق درخواستوں کو بھی سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی مرکزی درخواست کے ساتھ مقرر کرنے کی ہدایت کر دی، پی پی پی راولپنڈی کے رہنما چودھری افتخار نے تنویر اختر ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سنتھیا سے متعلق کیس میں مزید حقائق علم میں آئے ہیں جنہیں عدالتی ریکارڈ پر لانا چاہتے ہیں غیر ملکیوں کو پاکستان داخلے کے لیے ویزا جاری کرنے کے قوانین نہایت واضح ہیں ویزے پر پاکستان داخل ہونے والوں کو اپنی رہائش، قیام اور کام کی تفصیل بتانا ہوتی ہے جبکہ وزٹ، اسٹڈی، ڈپلومیٹک، آفیشل، ملٹری اور ٹرانزٹ ویزا لینے والوں کو یہ معلومات فراہم کرنا ہوتی ہیں، ویزا میں بتائی گئی جگہ کے علاوہ قیام کرنا یا رہائش اختیار کرنا ویزا شرائط کی خلاف ورزی ہوئی، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ویزا قواعد کی خلاف ورزی پر سنتھیا رچی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کر دی ۔