پی ٹی اے نے ’پب جی ‘گیم پر عارضی پابندی لگادی

251

اسلام آباد(صباح نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت کے بعد پی ٹی اے نے پب جی گیم پر پابندی لگادی،پی ٹی اے کو بھی شکایا ت موصول ہوئی تھیں،گیم وقت کے ضیاع کا عادی بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب کررہاہے ۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے معاشرے کے مختلف طبقات کی طرف سے آن لائن گیم (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عاید کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پب جی گیم سے منسوب خودکشی کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھے اور شکایت کرنے والوں کی سماعت کے بعد اس معاملے کا فیصلہ کرے۔ اس سلسلے میں9 جولائی 2020ء کو سماعت کی جارہی ہے۔اتھارٹی نے مذکورہ گیم کے حوالے سے عوام سے10جولائی تک consultation-pubg@pta.gov.pk کے ذریعے رائے طلب کی ہے۔