سندھ حکومت نے ٹیکس جمع نہ کرنے سے متعلق ایف بی آر کو باقاعدہ مطلع کردیا

217

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے ایف بی آر کو باقاعدہ مطلع کردیا ہے کہ وہ یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے لیے ٹیکس جمع نہیں کرے گی ۔ کمشنر ان لینڈ ریوینیو ، کراچی کے نام ایڈمن ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکیسشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول نے اپنے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ سندھ کابینہ کے فیصلے کے تحت حکومت سندھ اب وفاقی حکومت کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس وصول اور جمع نہیں کرے گی ، اس لیے ایف بی آر اس ضمن میں اپنے انتظامات خود کرلے ۔