مختلف وٹامنز اور اُن کے فوائد

932

وٹامنز ہماری صحت کیلئے انتہائی ضروری ہیں۔ ان کی ایک مخصوص مقدار انسانی جسم کو لازمی درکار ہوتی ہے جس کو بروئے کار لاتے ہوئے ہمارا جسم اپنے نظام کو جاری رکھ پاتا ہے۔

1) وٹامن اے

بینائی کو بہتر کرتا ہے اور جِلد، بال، ہڈیوں اور دانتوں کی افزائش کا بھی سبب ہے۔

2) وٹامن بی

غذائیت کو خون میں جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جبکہ بھوک اور ہاضمے میں توازن برقرار رکھتا ہے۔

3) وٹامن سی

وٹامن سی ہڈیوں، دانتوں، مسوڑوں، رگوں اور نصوں کو صحت مند رکھتا ہے۔

4) وٹامن ڈی

جسم میں کیلشیم اور فوسفورس کی مقدار کو متوازن رکھتا ہے جو ہڈیوں کیلئے بنیادی ضرورت ہے۔

5) وٹامن ای

جِلد پر ہونے والے زخم اور اُس کے نتیجے میں پڑنے والے نشانات کو ختم کرتا ہے۔

6) وٹامن کے

خون نکلنے کے دوران پروٹینز اور کیلشیم کو متحرک کرتا ہے جس کی وجہ سے خون جم جاتا ہے اور مزید نہیں بہتا۔ کولھے کے فریکچر کو روکنے میں بھی معاون ہوسکتا ہے۔