جارج واشنگٹن کے مجسمے پر رنگ پھیکنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے

558

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں متعدد مجسموں اور یادگاروں کو نقصان پہنچانے والی تخریب کار کارروائیوں میں ملوث عناصر کو خبردار کیا ہے کہ ان کیخلاف سخت کارروائی سخت کارروائی کی جائے گی ۔

امریکی صدر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” مین ہٹن میں واقع جارج واشنگٹن کے یادگاری مجسمے پر رنگ پھینکے اور اس کی توڑپھوڑ کرنے والوں کا تعاقب جاری ہے، ایسے تخریب کار عناصر کومعاف نہیں کیا جائے گا، ہمارے پاس ان کی کارروائیوں کی پوری ریکارڈنگ موجود ہے”۔

انہوں نے کہا کہ امریکا  میں ان لوگوں کے خلاف نوادرات اور مجسمے ایکٹ کی بنیاد پر ان پر مقدمہ چلایا جائے گا  جبکہ  انہیں 10 سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے جو ضروری ہوا کریں گے اور “انارکی” پھیلانے والواں کو کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔