سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکشن جاری کردیا

627

کراچی : کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع کردی۔

 محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکشن کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسمارٹ  لاک ڈاؤن کی مدت 15 جولائی تک توسیع کردی ہے۔

نوٹیفکشن میں کہا گیا ہے کہ شادی ہال، تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹس بند رہیں گے جبکہ ہوم ڈیلیوری سروس رات 11 بجے تک  ہوسکے گی۔

نوٹیفکشن مزید کہا گیا ہے کہ کاروباری مراکز اور دکانیں شام 7 بجے بند کردی جائیں گی جبکہ میڈیکل اسٹوز عوامی سہولت کیلئے کھلے رہیں گے۔

یاد رہے کہ کورونا وبا کے باعث سندھ حکومت نےصوبے بھر میں لاک ڈاؤن کا 2 جولائی تک کا نوٹیفکشن جاری کیا تھا جس میں اب مزید 2 ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔