حکومت نے پی آئی اے پائلٹس کا معاملہ مس ہینڈل کیا، سعد رفیق

405

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد سعد رفیق کا کہنا ہےکہ سستی شہرت کے لئے حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز( پی آئی اے) پائلٹس کے مشتبہ لائسنسوں کا معاملہ مس ہینڈل کیا۔

سعد رفیق نے کہاکہ حکومت کی غلط پالیسی کی وجہ سے دنیا پی آئی اے کی فلائٹس پر پابندی لگا رہی ہے ، مشتبہ یا جعلی لائسنسوں کیخلاف کاروائی لازمی تھی مگر اسکی غیر معمولی تشہیر سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سٹیل مل کو کوڑیوں کے بھاﺅ بیچنے کی تیاری کی جا رہی ہے ۔ریلوے کو دس برس پیچھے دھکیل دیا، ٹرینیں غلیظ ، لیٹ اور مسلسل حادثات کا شکار ہورہی ہیں، حکومت کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کے پیسے نہیں ۔