وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کے لیے ایپلی کیشن کے اجراء کی منظوری دے دی

665

وزیراعظم نے ملک بھر میں ٹائیگر فورس کے لیے ایپلی کیشن کے اجراء کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یہ منظوری وزیراعظم عمران خان نے اپنے معاون خصوصی برائے یوتھ عثمان ڈار کے ساتھ ملاقات میں دی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ٹائیگر فورس کے ساتھ متحرک ارکان اسمبلی کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بتایا جائے کس رکن اسمبلی نے ٹائیگر فورس کو متحرک کرنے میں کتنا کردار ادا کیا، عوامی نمائندوں کی جانب سے نوجوان رضا کاروں کی سرپرستی ضروری ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ٹائیگر فورس مستقبل میں ملک کا قیمتی اثاثہ بننے جا رہی ہے۔

قلاقات کے بعد معاون خصوصی عثمان ڈار نے بتایا کہ وزیراعظم نے ٹائیگر فورس کی خدمات کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹائیگرفورس کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے گا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ایپلی کیشن کے ذریعے ٹائیگر فورس کو ضلع، تحصیل، یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر مانیٹر کیا جاسکے گا، ایپلی کیشن کے ذریعے اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد کروانے میں بھی آسانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس سے کورونا وائرس سے متاثرہ ہاٹ اسپاٹ کی فوری نشاندہی بھی ممکن ہوگی جب کہ ٹائیگر فورس کی ٹیمیں بناکر کپتان اور وائس کپتان بھی نامزد کیے جائیں گے۔