کراچی: محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی

560

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آئندہ دو روز تک گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جب کہ 4 اور 5 جولائی کو شہر میں بادل اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا کا کم دباؤ بحرہ عرب کے شمال پر موجود ہے۔

ہوا کا کم دباؤ 5 ہزار فٹ سے 15 ہزار فٹ تک بنا ہوا ہے، ہوا کے کم دباؤ کے سبب سمندری ہوائیں بند ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا درجہ حرارت ہوا کے کم دباؤ کے سبب آئندہ دو روز کے لیے زیادہ ہوگا۔