ایرانی وزیر خارجہ نے سیکورٹی کونسل میں ایسی بات کہہ دی کہ اراکین دنگ رہ گئے

606

ایراینی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کو “غیر قانونی دھونس” قرار دے دیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق جواد ظریف نے سلامتی کونسل میں امریکہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا امریکہ ایک غیر قانونی دھونس ہے جس کے سامنے اقوام متحدہ کو ہتھیار نہیں دالنا چاہئیے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اگر واشنگٹن کے دباؤ میں آتا ہے تو جنگل کا قانون رائج ہوجائے گا جس سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہم دیکھتے آئے ہیں کہ کس طرح امریکہ عالمی تعاون اور اداروں کے اصول و ضوابط کو پامال کرتے آیا ہے۔ یہ امریکہ کا تکبر ہی ہے جو آج امریکہ سب کچھ دھڑلے سے کررہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی روش پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ایران کو ہی نشانہ کیوں بناتا ہے جبکہ امریکہ کی قانونی خلاف ورزیوں اور یکطرفہ پالیسیوں کیخلاف ادارہ ایک اجلاس بھی نہیں کرتا۔

جواد ظریف نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان جنگ میں امریکہ کے منفی کردار کو بھی اجاگر کیا۔