کورونا کے باعث ایشیا میں معاشی بحالی مشکل ہے: آئی ایم ایف

483

انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی یم ایف) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ایشیا میں معاشی بحران 2022 تک برقرار رہے گا جب کہ عالمی معیشت 4.9 فیصد تک سکڑنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ایشیا میں معاشی بحالی مشکل ہے، 2022 میں ایشیا میں مکمل معاشی بحالی ممکن نہیں، 2022 میں معاشی بحالی اندازے سے 5 فیصد کم رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی ترقی کی شرح میں ایشیا کا حصہ 68 فیصد ہے، چینی معاشی ترقی کوعلیحدہ کر دیا جائے تو یہ شرح اور کم ہو جائے گی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سال 2022 تک ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا رہے گا۔ رواں سال ایشیا کی معیشت میں 1.6 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔