ای او بی آئی پنشنرز کیلئے خوشخبری

945

اسلام آباد: حکومت نے ای او بی آئی پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں یمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) پنشنرز کا معاملہ زیر غور آیا۔

اجلاس میں ای او بی آئی کی پنشن میں اضافےکی منظوری دے گئی، جس کے بعد اب ای او بی آئی پنشنرز کو 6500 نہیں بلکہ 8500 روپے ملیں گے،ای او بی آئی کے ماہانہ پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2020 سے ہوگا،بقایہ جات سمیت اضافی پنشن یکم اگست سے حاصل کی جاسکے گی۔