ملک میں کورونا سے مزید 91 اموات، مجموعی تعداد 4395 ہوگئی

539

ملک میں کورونا وائرس تاحال بے قابو، 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 91 اموات ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4 ہزار 395 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک لاکھ 802 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں 12 ہزار 912، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 489، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 93 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 22 ہزار 418 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 4 ہزار 133 کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 13 لاکھ 5 ہزار 510 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔