غیر روایتی جنگوں میں تعاون کے بغیر کامیابی مشکل ہے، ایئر چیف

625

اسلام آباد: ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کے اسپیشل سروسزونگ کا دورہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ائیر چیف نے بیس پر مختلف آپریشنل سرگرمیوں کا جائزہ لیااور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر روایتی جنگوں میں تعاون کے بغیر کامیابی مشکل ہے،اسپیشل بیس کے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

سربراہ پاک فضائیہ نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس موقع پر عملے کی طرف سے پیش کی گئی انسداد دہشت گردی کی مشق کا مشاہدہ بھی کیاگیا ، جس پر ایئر چیف نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہاتے ہوئے، آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔