حکومت نے موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا، اطلاق آج سے ہوگا

483

فیصل آباد (آن لائن ) حکومت پاکستان نے یکم جولائی 2020ء سے موٹروے پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مطابق کار کے پرانے ریٹ 1.71 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 1.99 روپے، ویگن کے ریٹ 2.85 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 3.32 روپے کوسٹر، مزدا وغیرہ 4 روپے فی کلو میٹر سے بڑھا کر 4.67 روپے، بس کے ریٹ 5.70 روپے فی کلومیٹر سے اضافہ کے ساتھ 4.67 روپے، ٹرک کے ریٹ 7.67 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 8.95 روپے اور ٹریلر کے ریٹ9.77 روپے فی کلومیٹر سے بڑھا کر 11.40 روپے کر دیئے گئے۔ اطلاق یکم جولائی 2020ء سے صبح 7 بجے سے ہو گا۔