پاک بھارت سفارتی تعلقات آج کم ترین سطح پر آجائیں گے

595

نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور مسلسل لاک ڈاؤن کے بعد پاکستان اور بھارت درمیان سفارتی تعلقارت آج تایخ کی کم ترین سطح پر آجائیں .

بھارتی حکومت کے مطابق نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے 140 کے قریب سفارتکاروں اور افسروں کی پاکستان واپسی ہو جائے گی،فیصلوں کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کےسفارتی عملے کے 8 ارکان سمیت 38 ملازمین پاکستان سے واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

دونوں ملکوں کے ہائی کمیشن کے ان افراد کی واپسی کے لئے لاہور کے قریب واہگہ اٹاری بارڈر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔

پاکستان میں موجود بھارتی سفارتی عملہ کرائے کی گاڑیوں میں سوار ہو گا اور واہگہ بارڈر پر رکے بغیر انہی گاڑیوں میں سرحد عبور کرے گا جبکہ یہی گاڑیاں عملے کو امرتسر ہوائی اڈے پر چھوڑ کر واپس لاہور پہنچیں گی۔

یہاں اہم امر یہ ہے کہ بھارتی سفارتی ملازمین اور عملہ کے ارکان کی اکثریت بھارتی خفیہ اداروں سے تعلق رکھتی ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے ہر واقعہ سے ان کا براہ راست تعلق ثابت بھی ہو چکا ہے۔